تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سول اسپتال سے مبینہ تبدیل ہونے والے نومولود بچے کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ ایس ایس پی میرپورخاص کو موصول، کل صبح فریقین کے سامنے کھولی جائے گی

میرپورخاص سول اسپتال سے مبینہ تبدیل ہونے والے نومولود بچے کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ ایس ایس پی میرپورخاص کو موصول، کل صبح فریقین کے سامنے کھولی جائے گی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سول اسپتال سے 5 جنوری کو مبینہ تبدیل ہونے والے نومولود بچے کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ موصول۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال لیبارٹری انتظامیہ نے انتہائی کانفیڈینشل طریقے سے ایس ایس پی میرپورخاص کے حوالے کی۔ پانچ جنوری کو سول اسپتال میرپورخاص میں رحیم نگر کے رہائشی عبداللہ پٹھان نے نومولود بچے کو مبینہ تبدیل ہونے اور بیٹا پیدا ہونے کے بعد تبدیل کرکے بیٹی دینے کا الزام لگایا تھا۔ سول سرجن ڈاکٹر اکرم سلطان نے گائنی وارڈ کی شام کی شفٹ کے ڈاکٹر عملے کو تبدیل کرکے انکو شوکاز نوٹس دیا تھا اور اپنے خرچے پر ڈی این اے کروایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ سیل بند ہے کل صبح دس بجے فریقین کے سامنے کھولی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے