اسلام اباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کی لاگت 37 ارب روپے تھی لیکن تعمیر 105ارب میں ہوا۔ تین کمپنیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ بغیر بڈنگ کے دیا گیا جن کا جوائنٹ وینچر تھا لیکن مین کردار مریم نواز کی سمدھی چودھری منیر کی کمپنی کا تھا جس پارٹی کو زیادہ فیور دی گئی وہ چودھری منیر کی کمپنی ہے جو مریم نواز کے سمدھی اور نوازشریف کے رشتہ دار ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے مالک چودھری منیر ہدایت اﷲ تھے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں گھپلوں کے حوالے سے ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو دی تھی جس میں جن ملزموں کے نام بتائے گئے تھے ان میں مین کریکٹر چودھری منیر کے بعد ایم روح ﷲ سابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی اے اے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ بلال حمید سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر این بی بی آئی اے پی ، بریگیڈیر ریٹائرڈ افتخار علی سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر این بی بی آئی اے پی، ایم مشرف خان سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر این بی بی آئی اے پی، یوسف کمال سابق ڈائریکٹر ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سی اے اے، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ ایل بی بی یوایس اے اینڈ ای سی آئی ایل کراچی کے اعلی حکام، ایئر سائٹ، بنیادی ڈھانچے کے ڈیئزائن کنسلٹنس اے ڈی بی آئی ، فرانس اور نیسپاک پاکستان، پی ٹی بی کے ڈیزائن کنسلٹنس سی پی جی سنگار پور اور آر کوپ کراچی کرپشن میں شامل تھے۔ ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ نوازشریف کے سامنے پیش ہوئی تو انہوں نے اس کو دبا دیا۔ اب چونکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف ہیں تو پچھلی حکومت کے تمام پراجیکٹس کی آڈٹ رپورٹس کے رکھوالے اور ایکشن لینے والے بھی وہی ہیں رواں ہفتے شہباز شریف کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے پونے 8 ارب روپے کے پراجیکٹ کے جوائنٹ وینچر میں ہونے والی تبدیلیوں کو غیر قانونی قر اردیا گیا تھا لیکن پی اے سی نے ڈی جی پیپرا محمد زبیر کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری قانون اور آڈیٹر جنرل کو بلایا ہوا تھا لیکن ان سے پوچھا تک نہیں گیا وہ خاموش بیٹھے رہے البتہ ڈی جی پیپرا محمد زبیر شہباز شریف سے بار بار درخواست کرتے رہے کہ آپ ہمیں دو سے تین منٹ بولنے کا موقع دیں ہم سب کچھ سامنے رکھ دیتے ہیں لیکن شہبازشریف نے انہیں اجازت نہیں دی۔ پی پی پی بھی اس احتسابی عمل میں ن لیگ کی ہمنوا ہے خواجہ آصف اور حنا ربانی کھر نے اجلاس میں کہا کہ اس پیپرا سے جان چھڑا لینی چاہئے۔ یوں ڈی جی پیپرا اور آڈیٹر جنرل کو خاموش کرا کر اسلام آباد ا یئرپورٹ کی تعمیر میں ہونے والے گھپلوں میں مریم نواز کے سمدھی ملوث ہیں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے 37 ارب روپے کے پراجیکٹ کے گھپلوں کی ذمہ دار ی سی اے ا ے کے تین افسروں پر ڈال دی گئی۔ نواز شریف نے رپورٹ دبائی موجودہ حکومت نے بھی نئی رپورٹ نہ منگوائی۔
![]()