Home / اہم خبریں / کراچی میں فیروز آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنل سمیت بدنامِ زمانہ 1 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں فیروز آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنل سمیت بدنامِ زمانہ 1 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں فیروز آباد پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنل سمیت بدنامِ زمانہ 1 منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، اعلی کوالٹی کی منشیات و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیلاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنل سمیت بدنامِ زمانہ 1 منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، اعلی کوالٹی کی منشیات و نقدی برآمد۔ ملزمان نے ابتداٸی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے