تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی بھارتی آرمی چیف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی بھارتی آرمی چیف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی بھارتی آرمی چیف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حسین حقانی 2008ء سے 2011ء تک امریکا میں پاکستان کا سفیر رہے۔ یوسف رضا گیلانی نے انکو سفیر مقرر کیا تھا۔ سیاسی کردار کا آغاز اسلامی جماعت طلبہ، جامع کراچی، کے صدر کے طور پر کیا۔ بعد میں صحافت سے وابستہ رہے۔ امریکی یونیورسٹی میں درس و تدریس کے شعبے سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ ان پر پاکستان میں اس وقت متعدد کیسسز ہیں اور وہ آج کل ملک سے باہر موجود ہیں۔ گزشتہ سال ان کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری کئیے گئے جبکہ ان کو گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا۔ حسین حقانی اس وقت نہ صرف پاکستان سے باہر موجود ہیں بلکہ وہ اکثر و بیشتر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اپنی اکثر ٹوئیٹس میں یا تو پاکستانی اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہوتے ہیں یا پھر ان کی تضحیک میں مشغول ہوتے ہیں۔ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے باعث ان پر بھارتی کارندہ ہونے کا بھی الزام لگتا رہا ہے۔ تاہم بھارتی آرمی چیف کے ساتھ انکی موجودہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کے بعد بہت سے اندیشے اندازے درست ثابت ہورہے ہیں۔ واضح ہوکہ حسین حقانی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور ایک وقت میں وہ بینظیر بھٹو کے کافی قریب تھے بعدازاں ان دونوں میں بھی اختلاف پیدا ہو گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے