تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 305 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لٸے زمین تنگ کرنا شروع کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ 4 منشیات فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل اسماعیل فاروق ولد غلام فاروق، محمد فہد ولد محمد یعقوب، عبدالرحمان ولد محمد رفیق اور عبدالوقار ولد عبدالستار کے قبضے سے 305 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم خان لاشاری نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے