Home / اہم خبریں / وہاٹس ایپ کی طرح اب فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا

وہاٹس ایپ کی طرح اب فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) وہاٹس ایپ کی طرح اب فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ اسی لیے اب اگر آپ کسی کو غلطی سے یا غصے میں کوئی غیر اخلاقی پیغام بھیج بھی دیں تو پریشانی کی بات نہیں کیونکہ یہ پیغام ڈیلیٹ ہوسکتا ہے اب ختم لیکن صرف دس منٹ کے اندر اندر۔ یہاں ایک بات کا خیال رکھنے کی خاص ضرورت ہے او وہ ہے وقت یعنی فیس بک کے میسنجر میں پیغامات ختم کرنے کا آپشن تو آگیا ہے تاہم اس کا استعمال پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے اندر اندرکیا جاسکتا ہے اس کے بعد نہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے کسی کو کوئی ایسا پیغام بھیج دیا ہے جو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس پیغام پر کلک کریں۔ کلک کرنے پر آپ کے سامنے دو آپشنز آئیں گے ایک ہوگا ایک سب کے لیے آپ کا پیغام ختم کردیا جائے جبکہ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ آپ کا پیغام آپ کے لیے ختم کردیا جائے۔ آپ کو اس میں سے ایک آپشن منتخب کرنا ہوگا اور وہ پیغام غائب ہو جائے گا لیجئے اب اور آسانی کو متعارف کروا دیا ہے فیس بک نے جو نہایت آسان طریقہ ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے