تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں پاکستان بازار پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی میں پاکستان بازار پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں پاکستان بازار پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار، ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کوراٸی کے شکنجے میں ملزم کاشف ولد اصغر علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸیل فون برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کوراٸی نے ڈاکوں راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کوراٸی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا۔ ملزم کاشف ولد اصغر علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موباٸل فون برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کوراٸی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے