اسلام آباد (نوپ نیوز) اسلام آباد، لاہور، گجرات اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے، تاہم جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ ذرائع موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔