تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اورنگی ٹاؤن نمبر 1 شاہراہ قذافی پینے کا صاف پانی سڑکوں پر- واٹر بورڈ کا عملہ غائب- شہری شدید اذیت میں مبتلا

اورنگی ٹاؤن نمبر 1 شاہراہ قذافی پینے کا صاف پانی سڑکوں پر- واٹر بورڈ کا عملہ غائب- شہری شدید اذیت میں مبتلا

کراچی (رپورٹ: احمد خان / تصویر: الطاف حسین) اورنگی ٹاؤن شاہراہ قذافی پر گزشتہ کئی ماہ سے واٹر بورڈ کا عملہ اپنی توجہ نہیں دے رہا ہے پانی کی لائن کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گیلن پانی ضایع ہورہا ہے پانی کی لائن گزشتہ کئی ماہ سے پھٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اورنگی ٹاؤن کے علاقے مجاہد آباد سیکٹر 6 ای، سیکٹر 1 ڈی، سیکٹر 7 اے، سیکٹر 1 اے اور قذافی چوک 1 نمبر سے میٹرو سینما پر حال ہی بننے والی سڑک بری طرح سے متاثر ہورہی ہے- اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ واٹر بورڈ لاپرواہی سے پانی کی لائنوں کی مرمت نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گیلن پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑکیں بھی برباد ہوتی ہیں اب یہ پانی جو سرکووں سے بہتا ہے وہ علاقے کی گلیوں میں بھی داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں- واٹر بورڈ کا عملہ فوری طور پر ان ٹوٹی پھوٹی لائنوں کی مرمت کرے اور جو پانی شہریوں کو ملنا ہے اس کو سڑکوں پر بہانے سے فوری بچایا جائے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے