Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے میں ایک اور ایماندار آفیسر آغا وسیم احمد کو ہٹانے کا پلان تیار۔ ذرائع

پاکستان ریلوے میں ایک اور ایماندار آفیسر آغا وسیم احمد کو ہٹانے کا پلان تیار۔ ذرائع

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ریلوے میں حنیف گل، شیعب عادل مغل، میاں طارق لطیف جیسے ایماندار آفیسرز ریلوے کے اعلی حکام کی ذاتی انا کی بھینٹ چڑھنے کے بعد ایک اور ایماندار آفیسر آغا وسیم احمد کو ہٹانے کا پلان تیار۔ ذرائع، واضح رہے کہ آغا وسیم احمد اسوقت چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلویز کام کر رہے ہیں، اور وہ وزارت ریلوے کی جانب سے پولیس کو ٹکٹ چیکنگ کے اختیارات دینے پر سخت خلاف ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلے ارسال کیے تھے۔ مزید برآں یہ کے نئے چیف کمرشل منیجر کے لئے راؤ وقار احمد کا نام منتخب کر لیا گیا ہے جن کی پچھلی تعیناتی بطور چیف کمرشل منیجر گرین لائن ٹرین کے ٹھیکے میں نبیل اینڈ کو، کو کروڑوں روپے کی زائد ادائیگی کردی گئی تھی۔ اور ساتھ میں متوقع چیف کمرشل منیجر کو 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا ٹارگٹ بھی دے دیا گیا ہے تاکہ ملازمین میں خوف و ہراس پھیلایا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے