Home / اہم خبریں / کراچی میں بغدادی پولیس کا کریک ڈاؤن 2 ملزمان سمیت بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کنٹینر 285 بیگ 28020 کلو مضرِ صحت چھالیہ، 10 بیگ مضرِ صحت گٹکا، 374 ڈرم ایرانی آئل اور دیگر سامان برآمد

کراچی میں بغدادی پولیس کا کریک ڈاؤن 2 ملزمان سمیت بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کنٹینر 285 بیگ 28020 کلو مضرِ صحت چھالیہ، 10 بیگ مضرِ صحت گٹکا، 374 ڈرم ایرانی آئل اور دیگر سامان برآمد

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بغدادی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں سمیت بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کنٹینر 285 بیگ 28020 کلو مضرِ صحت چھالیہ، 10 بیگ مضرِ صحت گٹکا، 374 ڈرم ایرانی آئل اور دیگر سامان برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او بغدادی اکرم اراٸیں نے جراٸم پیشہ عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بغدادی اکرم اراٸیں کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں سمیت بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل نجیب الله، عبدلرزاق اور افضل کے قبضے سے 1 کنٹینر 285 بیگ 28020 کلو مضرِ صحت چھالیہ، 10 بیگ مضرِ صحت گٹکا ، 374 ڈرم ایرانی آئل اور دیگر سامان برآمد۔ جبکہ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بغدادی اکرم آراٸیں نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے