کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل فور کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کے فیز ٹو کا کام تیزکر دیا گیا ہے پاکستان سپرلیگ 2019 میں 34 میچ ہوںگے، ایونٹ کے آخری 8 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے آخری 8 میچز میں سے 3 لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ 14 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، 4 ابوظبی میں واقع شیخ زید اسٹیڈیم اور 8 میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی اور لاہور میں 8 میچ منعقد کرکے پی سی بی ایک مرتبہ پھر دنیا کو ثابت کر دے گی کہ دنیا کے کسی اور حصے کی طرح پاکستان بھی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے محفوظ مقام ہے۔ اسٹیڈیم کے انکلوژر کی مرمت، چھتوں پر فائبر گلاس کی تنصیب، نئے گراؤنڈ کی جدید انداز میں تیاری، ڈریسنگ رومز، چیئرمین باکس، میڈیا گیلری، کمنٹری باکس اور دیگر مقامات کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے۔
![]()