Home / اہم خبریں / کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنلز گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کےخلاف سخت ترین احکامات۔ ایسا یچ او ساٸٹا ے خالد رفیق نے ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے لیے ڈنڈا اٹھالیا ہے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸٹ اے خالد رفیق کے سربراہی میں 2 بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل سرزمین ولد شریف اللہ اور عقیل نواز ولد اشرف خان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸیل فون و نقدی برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں  مختلف تھانہ جات میں بند ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ساٸيٹ اے خالد رفیق نے یہ موقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے انکے ساتھ سختی سے نِمٹا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف  کی فراہم کر سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے