Home / اہم خبریں / ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کا چارج سنبھال لیا، تمام اسٹاف سے خصوصی ملاقات

ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کا چارج سنبھال لیا، تمام اسٹاف سے خصوصی ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کا چارج سنبھال لیا، تمام اسٹاف سے خصوصی ملاقات، ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہ کرنے اور فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایات۔ ڈی پی او ڈیرہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں تمام اسٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں کام ایمانداری اور محنت سے کرنے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ کا دورہ کیا جہاں پر پولیس کے چاقو و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے یادگار شہداء پولیس پر پھول چڑھائے اور دعا کی جنہوں نے اس شہر کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس لائنز کے تمام شعبہ جات جنرل کوت، پولیس میس اور پولیس بیرکس کا معائنہ کیا۔ پولیس لائنز میں موجود ایلیٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اپنے جان و مال اور اپنی عزت و آبرو کے حفاظت کی بھاری ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ڈالی ہے جوکہ ہمارے لیے اعزاز سے کم ہرگز نہیں ہے لہذا ہم سب نے ملکر اس اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ شرپسند ملک و قوم کے دشمن ہیں ہمیں اپنے فرائض منصبی خلوص نیت اور بہادری سے سرانجام دینے ہیں۔ تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔ عوام کا تحفظ ہم اپنی جانوں پرکھیل کر یقینی بنائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے