کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ حقہ شیشہ مافیا کے 3 کارندے گرفتار۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے 4 مضرِ صحت حقہ شیشہ فلیورز و مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کی سماج دشمن عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک موت کا راستہ بننے والوں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ حقہ شیشہ مافیا کے 3 کارندوں کو دھر لیا۔ ملزمان میں شامل وسیم منگول ولد شیر افضل، معظم ولد اعظم اور احتشام ولد بابر رحمان کے قبضے میں سے 4 مضرِ صحت حقہ شیشہ فلیورز و مضرِ صحت اَشیاء برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()