کمالیہ (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ میں ڈی وی آر ایس سنٹر کا قیام کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اب شہریوں کو دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار داتا موٹرز کے اونرغلام مصطفیٰ نے پریس کلب کمالیہ کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے باہمی اشتراک سے شہریوں کی سہولت اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جعلسازی کی شکایات کے یپش نظر پنجاب میں نئی ٹریفک ریفارمز (اصلاحات) کے نام سے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈی وی آر ایس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ہر شہر میں اچھی شہرت کے مالک گاڑیوں کے ڈیلرز کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ موٹر گاڑیوں کے مالکان/صارفین موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نام پر دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے بچ سکیں ہے۔ اس سلسلہ میں داتا موٹرز کو یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن ڈی وی آر ایس سنٹر کی منظوری دی گئی ہے۔ ہماری شہریوں سے التماس ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں کسی بھی قسم جعلسازی، فراڈ اور پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ کمالیہ کے شہریوں کو معیاری بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔
![]()