Home / اہم خبریں / عبادت پر فخر شیطانی سوچ ہے عبادت کرنے کے ساتھ عاجزی اور انکساری کو اندر سمانا چاہیے۔ خواجہ محمد طاہر المعروف پیر سجن سائیں

عبادت پر فخر شیطانی سوچ ہے عبادت کرنے کے ساتھ عاجزی اور انکساری کو اندر سمانا چاہیے۔ خواجہ محمد طاہر المعروف پیر سجن سائیں

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ جماعت اصلاح المسلمین کے رہنما خواجہ محمد طاہر المعروف پیر سجن سائیں درگاہ فقير پور شريف میں حضرت پیر مٹھا سائیں کی 55 ویں سالانہ عرس مبارک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اور خاندانی جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں جس کے باعث نسلیں تباہ اور برباد ہیں دو ایکڑ ذرعی زمین کے تنازے پر خونریزی اور فساد ہے جس میں ذلت و خواری کے سوا کچھ نہیں، خواتین کی عزت کرنا رسول کریم صلى الله عليه وسلم کی سنت ہے خواتین پر تشدد ظلم سراسر غلط ہے، والدین بچوں کے رشتوں میں فقط اپنی مرضی نہیں چلائیں رشتوں کے وقت ان کی رضا ضرور شامل کریں انہوں نے کہا عبادت پر فخر شیطانی سوچ ہے عبادت کرنے کے ساتھ عاجزی اور انکساری کو اندر سمانا چاہیے دنیاوی لحاظ سے رنگ و نسل کی تفریق کرنا در حقیقت خدا کی تخلیق کا انکار ہے، گندگی اور غلاظت والا پانی نہروں میں چھوڑنے سے انسانوں اور جانوروں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ حکومت اسے طرف بھی توجہ دے انہوں نے کہا کہ حج اور عمرہ کی دوڑ میں شامل ہونے والوں کو اپنے گھروں کی بنیادی ضروریات اور اولاد کی تعلیم پر اولین ترجیح دینی ضروری ہے اولاد کو اچھی تربیت اور تعلیم دینا والدین کی ذمہ داری ہے، اپنے ذریعہ معاش مظبوط کرنے کے لیے دوسروں کی آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ اپنی طاقت اور محنت سے کاروبار کریں اور دوسروں کی مدد کرنے میں کنجوسی اختیار نہ کریں اس موقع پر سجن سائیں نے عرس میں شریک زائرین سے کہا کہ وعدہ کریں کہ آپس میں نفرتیں اور لڑائی جھگڑوں کو ختم کریں گے۔ جبکہ عرس مبارک میں مفتی عزیز الرحمان، قاضی مشہود احمد، ذوالفقار علی جونیجو اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا جبکہ سید فہد، واحد علی شاہ، شبیر احمد نیازی، قربان علی ناریجو، عاجز رحمت الله لاشاری اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت صلى الله عليه وسلم میں نعتوں کے گلہاۓ عقیدت پیش کیے، عرس مبارک کے موقع پر درگاہ فقیر پور شريف کی مدرسہ کی حافظہ کی دستاربندی بھی کی گئی 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں سندھ سمیت پورے ملک سے عقیدت مندوں اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں نے شرکت کی جبکہ آخر میں خصوصی دعا مانگی گئی جبکہ لنگر نیاز کا بھی بندوبست کیا گیا تھا اور 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کے لیے سیکیورٹی کے انتظام انتہائی سخت کیے گئے تھے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے