کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی جراٸم پیشہ عناصروں کی پولیس کو دیکھ کر دوڑیں لگ گٸیں غنڈہ راج کرنے والے عناصر ہوۓ پریشان جراٸم پیشہ عناصر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم کے نشانے پر۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار۔ اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کا جینا حرام کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم کی سربراہی میں درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل محمد صغیر ولد نظیر اور منیب ولد عبدالمتین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد دونوں ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان و نقدی سے محروم کرکے فرار ہوجاتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے یہ موقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()