Home / اہم خبریں / قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے ناموں کو فائنل

قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے ناموں کو فائنل

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قومی اعزازات کی نامزدگی کے لئے ناموں کو فائنل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ 23 مارچ کو وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ وفاق کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں سے مختلف شخصیات کے نام طلب کیے ہیں جنہیں قومی اعزازات جن میں قائد اعظم میڈل، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی وغیرہ شامل ہیں دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا سے مختلف شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس کے لئے کمیٹی پہلے سے ہی کام کررہی ہے۔صحافت، شوبز، تعلیم، صحت، ادب وغیرہ سے تعلق رکھنے والے دو سو ناموں کی فہرستیں بنائی گئی تھیں جس میں ڈیڑھ سو کو مختلف وجوہات کی بناء پر ڈراپ کیا گیا جبکہ پچاس میں سے پچیس کو فائنل کیا گیا تاہم پچیس میں سے بھی دس سے پندرہ کے درمیان ناموں کو حتمی فائنل کردیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے