Home / اہم خبریں / کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چوری شدہ موٹرساٸیکل، اور اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا شاہ رخ شیخ نے غنڈہ راج کرنے والے عناصر و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کرنا شروع کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا شاہ رخ شیخ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل کامران اقبال ولد جمیل اقبال اور عبدل منان ولد سلطان علی دونوں ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور نقدی 120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ دونوں ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہاٸی مطلوب بھی ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا شاہ رخ شیخ نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج و منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے