ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں دس سالوں کے دوران خود کش حملوں میں پانچ ہزار پانچ سو ایک افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بارہ ہزار نو سو اکیس زخمی ہوئے۔ سال 2009 سے سال 2018 مختلف علاقوں میں 382 خودکش حملے ہوئے۔ سال 2009 میں 87 خود کش حملوں میں 1299 افراد جاں بحق جبکہ 3633 زخمی ہوئے۔ سال 2010 میں 68 خودکش حملوں میں 1187 افراد جاں بحق اور 296 زخمی ہوئے۔ سال 2011 میں 45 خود کش حملوں میں 676 افراد جاں بحق اور 1462 زخمی ہوئے۔ 2012 میں 33 خود کش حملوں میں 239 افراد جاں بحق اور 413 زخمی ہوئے 2013 میں 46 خود کش حملوں میں 695 افراد جاں بحق اور 1569 افراد زخمی ہوئے۔ 2014 میں 26 خودکش حملوں میں 194 افراد جاں بحق اور 473 زخمی ہوئے۔ 2015 میں ہونے والے 17 خودکش حملوں میں 226 افراد جاں بحق اور 384 زخمی ہوئے۔ 2016 میں 17 خودکش حملوں میں 382 افراد جاں بحق اور 856 زخمی ہوئے۔ 2017 میں 24 خودکش حملوں میں 286 افراد جاں بحق اور 723 زخمی ہوئے۔ 2018 میں 19 خود کش حملوں میں 317 افراد جاں بحق اور 482 زخمی ہوئے ہیں۔
![]()