Home / اہم خبریں / کراچی میں زمان ٹاٶن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں زمان ٹاٶن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی میں زمان ٹاٶن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے میں سے 1320 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کر دینے کے احکامات ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے منشیات مافیا کے گِرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ بدنامِ زمانہ 2 منشیات فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل عادل عرف بلوچ ولد محمد اقبال اور حسن ولد طارق کے قبضے میں سے 1320 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد۔ دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہریلے ناسور کو عام کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے۔ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد جراٸم کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی کے مقدمات میں مختلف تھانہ جات میں بند ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کیا جارہا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاۓ گی۔ سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سِلسلہ رہتی دنیا تک جاری رہیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے