Home / اہم خبریں / جعلی کاسمیٹکس اشیاء کا کاروبار عروج پر

جعلی کاسمیٹکس اشیاء کا کاروبار عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی اور غیر معیاری مقامی سطح پر تیار کاسمیٹکس اشیاء کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کے حکام کی جانب سے لاپرواہی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مختلف بازاروں میں ان غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کاسمیٹکس کی آذادانہ فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان غیر معیاری کاسمیٹکس کے استعمال سے کئی خواتین سکن کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہیں۔ ڈیرہ شہر اور ضلع بھر کے بازاروں میں پشاور اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے غیر قانونی اور غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کاسمیٹکس کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کاسمیٹکس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بازار غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے مال سے بھر گئے ہیں۔ زیادہ کمیشن اور منافع کے لالچ میں دکاندار بھی غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا مال فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں درجنوں کاسمیٹکس بنانے والی چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں گھروں میں ہی قائم ہیں، جہاں بڑی کمپنیوں کی جعلی اور خوبصورت پیکنگ میں تیار ہونے والی ان غیر معیاری مصنوعات کی روک تھام کیلئے کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلدی بیماریوں کی بڑی وجہ غیر معیاری کاسمیٹکس کا استعمال ہے۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے