Home / اہم خبریں / غیر معیاری ڈیزل اور پیٹرول کی خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری

غیر معیاری ڈیزل اور پیٹرول کی خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپوں اور آئل ایجنسیوں کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر غیر معیاری ڈیزل اور پیٹرول کی خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ غیر معیاری تیل ڈالنے کے باعث متعدد رکشے اور دیگر گاڑیاں خراب ہونے لگیں۔ دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری ڈیزل، پیٹرول کی غیر قانونی طور پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کام شہر بھر میں کھلے عام کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے جس کے باعث کئی گاڑیاں خراب اور مالکان کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں غیر معیاری ڈیزل و پیٹرول اور موبل آئل کی غیر قانونی طور پر فروخت کو بند کرکے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے