تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بیٹی کے اغوا کا مقدمہ باپ کی فریاد پر ڈگری تھانے میں درج

بیٹی کے اغوا کا مقدمہ باپ کی فریاد پر ڈگری تھانے میں درج

ڈگری (رپورٹ: فرحان منہاج) بیٹی کے اغواہ کا مقدمہ باپ کی فریاد پر ڈگری تھانے میں درج تفصیلات کے مطابق ڈگری تھانے میں تحصیل میرپورخاص کے گاؤں بخش علی لغاری کے رہائشی رستم ولد فقیر احمد بھیر نے درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنی بیوی زینب اور سترہ سالہ بیٹی شیلا کے ساتھ نوکوٹ سے رشتے داروں سے ملکر واپس آرہا تھا کہ مسافر کوچ میں ملوک قبرستان کے قریب ایک کار میں سوار علی شیر ولد سومار بھیر، آصف ولد بچل بھیر، لالن ولد نور محمد ولد مرید بھیر عمران ولد بچل بھیر نے زبردستی مسافر کوچ کو رکوایا اور میری بیٹی شیلا کو کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ڈگری پولیس نے مقدمہ داخل کرکے تفتیش شروع کردی آخری اطلاع آنے تک ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے