Home / اہم خبریں / ڈگری شوگر مل کی جانب سے پچھلے سیزن کی ادائیگی نہ کرنے کھ خلاف سندھ آباد گار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل کی قیادت میں کاشتکاروں کا پریس کلب ڈگری کے سامنے احتجاج

ڈگری شوگر مل کی جانب سے پچھلے سیزن کی ادائیگی نہ کرنے کھ خلاف سندھ آباد گار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل کی قیادت میں کاشتکاروں کا پریس کلب ڈگری کے سامنے احتجاج

ڈگری (رپورٹ: فرحان منہاج) ڈگری شوگر مل کی جانب سے پچھلے سیزن کی ادائیگی نہ کرنے کھ خلاف سندھ آباد گار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل کی قیادت میں کاشتکاروں کا پریس کلب ڈگری کے سامنے احتجاج۔ اس موقع پر سندھ آباد گار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل، کاشف اکبر، جونیجو، وجاہت مہر، رئیس وزیر خان، سلیمان نوحانی، کامران شبیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری شوگر مل کی طرف آبادگاروں کے تقریباً 22 کروڑ روپے بقایا ہیں مل مالکان ہمیں یہ رقم دینے کو تیار نہیں ہیں صرف ایک زمیندار رئیس وزیر خان مری کے شوگر مل کی طرف ایک کروڑ 62 لاکھ بقایا ہیں کاشتکاروں نے الزام لگایا کہ ڈگری شوگر مل نے نیشنل بنک برانچ سے 75 کروڑ روپیہ قرض بھی لیا ہے قرض لینے کے باوجود کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ زمینداروں کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں بھی شوگر مل مافیا 182 جوکہ سرکاری نرخ ہے کے بجائے ایک 160 خرید کررہے ہیں دوسری طرف پابندی کے باوجود کمیشن مافیا اور ایجنٹوں کے ذریعے گنا لیا جارہا ہے۔ زمینداروں کا کہنا تھا کہ انہیں معزز عدالتوں پر پورا اعتماد ہے کہ عدالتیں انہیں انکا معاوضہ ضرور دلوائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے