Home / اہم خبریں / انتہائی مطلوب 112 انسانی سمگلرز کی فہرستیں جاری

انتہائی مطلوب 112 انسانی سمگلرز کی فہرستیں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ایف آئی اے (فیڈرل انوسٹی گیشن ٹیم) نے انتہائی مطلوب 112 انسانی سمگلرز کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔ فہرست میں خیبرپختونخوا کے انتہائی مطلوب تین انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے انتہائی مطلوبہ ایک سو بارہ انسانی سمگلرز کی فہرستیں چاروں صوبائی حکومتوں کو ارسال کی ہیں فہرست میں انتہائی مطلوبہ 58 سمگلرز کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق اسلام آباد، پندرہ کا تعلق سندھ اور دو کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک میں مقیم بارہ انسانی سمگلرز بھی فہرست میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا سے سنہرے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر ایران کے راستے انسانی سمگلرز نوجوانوں کو لے جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث بیشتر بارڈر پر اپنی جان ہاتھ سے دھو بیٹھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے