Home / اہم خبریں / مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے دفتر میں ہنگامی اجلاس، اجلاس میں سیاسی، مذہبی، سول سوسائٹی، کے عہدیداران کی شرکت، بہت جلد آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام اسٹیٹ ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا

مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے دفتر میں ہنگامی اجلاس، اجلاس میں سیاسی، مذہبی، سول سوسائٹی، کے عہدیداران کی شرکت، بہت جلد آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام اسٹیٹ ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے دفتر میں ہنگامی میٹنگ جس میں سیاسی، مذہبی، سول سوسائٹی، کے عہدیداران کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر عبدلجبار خان کی زیرصدارت اہم ہنگامی میٹنگ مرکزی دفتر میں بلائی گئی جس کا مقصد شہر میں جاری میگا سٹی پروجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا جو شہر میں ترقی کے بجائے مستقبل میں یہ پروجیکٹ شہر اور شہریوں کے لئے وبال جان بن جائے گا کیونکہ اس پروجیکٹ کے ذمہ داروں اور پی ڈیز کا کوئی پتہ نہیں کہ یہ کون سی خلائی مخلوق ثابت ہورہی ہیں ہنگامی میٹنگ میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ میگا سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص بہت جلد آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں شہر کے تمام اسٹیٹ ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا میٹنگ میں آل سٹی انجمن تاجران کے صدر آفتاب قریشی پی ٹی آئی کے سٹی صدر محمد نعمان سنی تحریک کے صوبائی رہنما التماس صابر سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری سوشل ورکرز شہزاد ملک، مسعود عباس، محمد رفیق، تاجر علی حسن جونیجو، عبدالطیف قادری، ملک خالد محبوب الہی کھوکھر، اکرام قریشی سمیت تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے