Home / اہم خبریں / زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کو 10 جنوری کو ایک سال ہو جائے گا زینب کی پہلی برسی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی شرکت کریں گے اور دعا کروائیں گے

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کو 10 جنوری کو ایک سال ہو جائے گا زینب کی پہلی برسی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی شرکت کریں گے اور دعا کروائیں گے

ڈگری ( خصوصی رپورٹ: فرحان منہاج) ننھی زینب کو مٹی تلے سوئے ایک سال ہوگئے. پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کو 10 جنوری کو ایک سال ہوجائیں گے۔ ننھی زینب کو قصور میں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کو لیکر سوشل میڈیا پر جسٹس فار زینب کے نام سے ایک مہم کا آغاز ہوا تھا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لیے قصور میں مظاہرے ہوئے جس میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے تھے۔ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد پولیس نے زینب کے قاتل عمران کو گرفتار کیا جسے بعد ازاں پھانسی کی سزا سنادی گئی۔ زینب کی پہلی برسی میں پاکستان بھر سے افراد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گے جبکہ پہلی برسی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی شرکت کریں گے اور دعا کروائیں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے