تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈگری تعلقہ ہسپتال اور نجی میڈیکل اسٹورز پر پاگل کتوں کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین نایاب ہوگئی

ڈگری تعلقہ ہسپتال اور نجی میڈیکل اسٹورز پر پاگل کتوں کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین نایاب ہوگئی

ڈگری (رپورٹ: محمد عرفان راجپوت) ڈگری تعلقہ ہسپتال اور نجی میڈیکل اسٹورز پر پاگل کتوں کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین نایاب ہوگئی، تفصیلات جاننے کے لئے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جہاں ایک عمل دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہسپتال انتظامیہ از خود خریداری نہیں کر سکتی خریداری کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جوکہ تاحال تعطل کا شکار ہے اور ضلعی ہسپتال میرپورخاص میں بھی ویکسین موجود نہیں صرف سمن گوٹ پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام ڈسپینسری میں ویکسین موجود ہے جہاں دوردرازسے سگ گزیدگی کے مریض ویکسن لگوانے جا رہے ہیں تعلقہ ہسپتال ڈگری سے بھی مریضوں کو وہیں ریفر کیا جا رہا تاہم موجودہ صورت حال میں سگ گزیدگی کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب کتا مار مہم چلانے کی بھی ضرورت تاکہ سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جیٹ پور کرکٹ لیگ سیزن 4 میں ڈائنرز کا فاتحانہ آغاز، پہلے روز دونوں میچز اپنے نام کر لیے یوسف جیٹ پور کی چار وکٹیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) جیٹ پور کرکٹ لیگ سیزن 4 کا آغاز دلچسپ مقابلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے