Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘نے 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی، نویں بار مسلسل کامیابی، امتیاز خان فاران صدر، ارمان صابر سیکریٹری کیلئے فاتح قرار، سعید سر بازی نائب صدر، راجہ کامران خازنچی اور محمد حنیف اکبر جوائنٹ سیکریٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی حا صل کرلی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے مسلسل نویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 میں ’’دی ڈیمو کریٹس پینل‘‘ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 29 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، جس میں دی ڈیموکریٹس، پروگریسیوو پینل اور دیگر امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا۔ کراچی پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں الیکٹرؤنک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 کے چیف الیکشن کمشنر کے جاری کر دہ نتائج کے مطابق ’’دی ڈیمو کریٹس پینل ‘‘ کے صدارتی امیدوار محمد امتیازخان فاران 671 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پروگریسیوو پینل کے احمد خان ملک نے 530 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکریٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے ارمان صابر 925 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ شاہد عباس جتوئی ( پروگریسیوو پینل) نے 254 ووٹ حا صل کئے۔ دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار سعید سربازی نے 894 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ (پروگریسیوو پینل) کے شاہد اقبال نے 264 ووٹ حاصل کئے۔ خزانچی کے عہدے پر (دی ڈیمو کریٹس) کے راجہ کامران نے 876 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور نیاز علی کھوکھر (پروگریسیوو پینل) کے 233 ووٹ حا صل کرسکے، جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر (دی ڈیموکریٹس) کے محمد حنیف اکبر 882 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ( پروگریسیوو پینل) کے محمد یوسف غزالی 293 ووٹ حاصل کرسکے۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستوں پر بھی اپنے مدمقابل پروگریسیوو پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کے گورننگ باڈی کے امیدواروں خورشید عباسی 892 ووٹ شازیہ حسن نے 855 ووٹ عبدالوحید راجپر نے 825 ووٹ ابوالحسن 835 اشرف بھٹی نے 804 ووٹ عیق الرحمن نے 826 ووٹ شعیب جٹ نے 779 ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ مد مقابل پروگریسیوو پینل کے گورننگ باڈی کے امیدوروں نے جاوید رشید نے 256 ووٹ آصف حسن نے 240 ووٹ شفع بلوچ نے 337 ووٹ نازک اکبر جتوئی نے 215 ووٹ سبین آغا 415 ووٹ شمیم اختر نے 369 ووٹ جاوید اقبال نے 217 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر تو صیف احمد خان نے نتا ئج کا اعلان کیا، کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کیلئے 1582 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 1210 ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958 ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے