Home / اہم خبریں / پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور کے دو میڈیکل کالجوں کبیر میڈیکل کالج کو ایک سو اور پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آباد کو 50 اضافی نشستوں پر داخلوں کی منظوری دے دی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور کے دو میڈیکل کالجوں کبیر میڈیکل کالج کو ایک سو اور پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آباد کو 50 اضافی نشستوں پر داخلوں کی منظوری دے دی

پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) پشاور کے زیر اہتما م صوبے کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجوں میں جاری داخلوں کے سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پشاور کے دو میڈیکل کالجوں کبیر میڈیکل کالج کو ایک سو اور پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آباد کو 50 اضافی نشستوں پر داخلوں کی منظوری دے دی، یہ منظوری پی ایم ڈی سی کے صدر جسٹس(ر) میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں دونوں کالجز کی مجموعی ڈیڑھ سو نشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ان اضافی نشستوں پر نئی میرٹ لسٹ کے علاوہ وہ طلباء و طالبات بھی شفٹنگ کرسکتے ہیں جن کو میرٹ کی بنیاد پر پہلے ہی صوبے کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے مل چکے ہیں۔ کے ایم یو کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق نئی اضافی نشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پردوسری پلیسمنٹ اورشفٹنگ یکم جنوری 2019 کو کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے