میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ایوان صحافت میرپورخاص اور میرپورخاص الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن (میما) کے سال 2019 کے انتخابات میرپورخاص ڈویژن میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے زریعے ہوئے- جس میں ایوان صحافت میرپورخاص کے لیئے سرپرست اعلیٰ ملک عبد الرزاق منتخب، صدر کے لیئے ہاشم شر منتخب، سینئر نائب صدر کے لیئے مختیار کیریو، نائب صدر فضل لغاری، جنرل سیکریٹری کے کے لیئے فضل شر جیت گئے- جبکہ اطلاعات سیکریٹری کے لیئے بابو شرف الدین لغاری، خازن کاشف غوری منتخب ہوگئے. جبکہ ایوان صحافت میرپورخاص کے لیئے ایگزیکٹو کمیٹی میں غفار رند، حسن لغاری، زمان قائم خانی، شاہ بیگ مگسی، ملک عارف اور دیگر منتخب ہوگئے۔ میرپورخاص الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن (میما) کے انتخابات برائے سال 2019 کے لیئے صدر غفار شر، سینیئر نائب صدر منور خاصخیلی، نائب صدر نور نبی چانڈیو، جنرل سیکریٹری وارث خاصخیلی، اطلاعات سیکریٹری ریاض علی، خازن امید علی لغاری جبکہ ایگزیکیٹو کمیٹی میں ملک حسن، پردیپ کمار، یاسر بلوچ، رشید چانڈیو، حسن لغاری جونئیر، نادر علی مری اور عثمان لغاری منتخب ہوگئے۔
![]()