Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں شوروم سے 41 لاکھ کی مبینہ چوری مشکوک، بڑے طریقے سے تالے کھولے گئے ہیں توڑے نہیں گئے یہ چوری مشکوک لگتی ہے پولیس. بینک کا ٹیکس بچانے کے لیئے اتنی بڑی رقم شوروم پر کیوں رکھی گئی؟ پولیس

میرپورخاص میں شوروم سے 41 لاکھ کی مبینہ چوری مشکوک، بڑے طریقے سے تالے کھولے گئے ہیں توڑے نہیں گئے یہ چوری مشکوک لگتی ہے پولیس. بینک کا ٹیکس بچانے کے لیئے اتنی بڑی رقم شوروم پر کیوں رکھی گئی؟ پولیس

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر واقع تاج موٹرز پر چور شٹر اور لاکر توڑ کر 41 لاکھ لینے کی تفشیش مشکوک ہوگئی ہے۔ شو روم کے مالک عبدالرحمٰن کے مطابق شو روم کھولا تو چوری کا علم ہوا، نامعلوم چور تالا توڑ کر 41 لاکھ روپے لیکر گئے- واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سی آئی عابد قائم خانی، انچارج سی آئی اے عنایت زرداری، ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن. ایس ایچ او ٹاؤن اسلم خانزادہ ،ایس ایچ او اولڈ کنور سنگھ جگہ وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کی- سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں تھا- اتنی بڑی رقم شو روم پر کیوں رکھی گئی کچھ تالے ٹوٹے ہوئے کچھ کھولے ہوئے ہیں- کرائم سین مشکوک ہے پولیس کی ابتدائی رپورٹ- ہوسکتا ہے متاثر نے شوروم کے کاروبار میں رقم کی چوری کا بہانا کیا ہو؟ پولیس کے سوالات- بینک کا ٹیکس بچانے کے لیئے رقم شو روم پر رکھی دس سالوں سے رقم یہاں رکھتا ہوں میری چوری ہوئی ہے متاثر شو روم مالک عبدالرحمٰن راجپوت کا پولیس کو بیان۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے