Home / اہم خبریں / داماد نے چھری کے وار سے ساس کو شدید زخمی کردیا

داماد نے چھری کے وار سے ساس کو شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) داماد نے چھری کے وار سے 65 سالہ بزرگ ساس کو شدید زخمی کردیا‘ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ کوٹلہ سیداں کی رہائشی 65 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران  دروازے پر دستک ہوئی۔

میں نے دروازہ کھولا تو میرا داماد موجود تھا جوکہ اندر آگیا اور میرے سے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رقم مانگنے لگا۔ میرے انکار پر اس نے چھری اور کلہاڑی کے وار سے مجھے زخمی کردیا ہے۔

میرے شور شرابے پر دیگر افراد نے مجھے چھڑایا۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وجہ عداوت رشتہ پر تنازع بیان کیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے