Home / اہم خبریں / میہڑ میں تیز رفتار ٹریکٹروں نے موٹر سائیکل کو ٹکر سے سسر اور بہو جانبحق جبکہ بیٹی زخمی

میہڑ میں تیز رفتار ٹریکٹروں نے موٹر سائیکل کو ٹکر سے سسر اور بہو جانبحق جبکہ بیٹی زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کےقریب روڈ حادثہ سسر اور بہو جانبحق جبکہ بيٹی زخمی ہوگئی علاقہ سوگوار بن گیا- تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب فرید آباد اور قاضی عارف روڈ پر 2 ٹریکٹر کی ریس کے باعث ایک ٹریکٹر کا سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث سسر گلبہار سوڈھر اور بہو مسمات سبرینہ خاوند امیر بخش سوڈھر جانبحق ہوگئے جبکہ بیٹی سبھاگی سوڈھر شدید زخمی ہوئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ سے تشویشناک حالات میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا روڈ حادثے میں جانبحق ہونے والے گلبہار اور مسمات صفیہ سوڈھر کی نعش آبائی گاؤں عبدو سوڈھر پنہچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقہ سوگوار بن گیا- دوسری طرف نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر میہڑ پولیس نے بتایہ کہ ریس لگانے والے ٹریکٹروں سے ایک ٹریکٹر اور اس کے ڈرائيور عبدالحکیم ڈیپر کو تحویل میں لے لیا ہے اور الٹنے والے ٹریکٹر کا ڈرائيور عبدالغنی فرار ہو گیا ہے جبکہ آخری اطلاع تک کيس داخل نہیں ہوسکا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے