تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستانی سفارت خانہ یونان کی کونسلر ٹیم کا قائم مقام سفیر کی سربراہی میں کورینتگوس کیمپ کا دورہ, پاکستانی قیدیوں کے مسائل سنے, امدادی سامان کی بھی تقسیم

پاکستانی سفارت خانہ یونان کی کونسلر ٹیم کا قائم مقام سفیر کی سربراہی میں کورینتگوس کیمپ کا دورہ, پاکستانی قیدیوں کے مسائل سنے, امدادی سامان کی بھی تقسیم

ایتھنز (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) سفارت خانہ پاکستان یونان کی ایک کونسلر ٹیم نے قائم مقام سفیر یاور عباس کی سربراہی میں یونان میں پاکستانی قیدیوں کے سب سے بڑے حراستی کیمپ کورینتگوس کا دورہ کیا۔ اس کیمپ میں 387 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر یونان آنے کے جرم میں نظر بند ہیں۔ یاور عباس نے کیمپ کے پولیس چیف سے ملاقات کی اور ان سے پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ سفارت خانہ کی امدادی ٹیم نے سخت سرد موسم کے پیش نظر پاکستانی شہریوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں جن میں گرم کپڑے، دوائیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے