Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم سائوتھ افریقہ کے 2 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسلحے کی مقدار سے لگتا تھا کہ بڑی جنگ کی تیاری ہے- ڈی جی رینجرز سندھ

ایم کیو ایم سائوتھ افریقہ کے 2 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسلحے کی مقدار سے لگتا تھا کہ بڑی جنگ کی تیاری ہے- ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران سیکٹر10 نارتھ کراچی کے علاقے سے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے دو ملزمان مستقیم اور مقیم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاند ہی پر مکان نمبر آر -369 بلاک 8 محلہ عزیز آباد فیڈرل بی ایریا کراچی وسطی میں چھاپہ مار کر اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بر آمد کیا گیا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ مکان کے اندر چھپایا گیا تھا۔ بر آمد کیے گئے اسلحے، ایمونیشن اور بارودی مواد کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ 195 عدد رائفل گرینیڈ، 98 عدد40 ایم ایم گرینیڈ، 52 عدد ہینڈ گرینیڈ، 13 عدد ایلیومنیٹنگ گرینیڈ، 90 عدد آوان بم، 11 عدد راکٹ آر پی جی-7، 4 عدد سیفٹی فیوز، 170 ڈیٹو نیٹرز، 17 کلو گرام پلاسٹک ایکسپلوزیو، 2 عدد آر پی جی 7، 1 عدد گرینیڈ لانچر40 ایم ایم، 2 عدد ایم پی فائیو، 6 عدد ایم جی، 5 عدد ایل ایم جی، 1 عدد ایچ ایم جی، 2 عدد ڈریگانر اسنائپرز، 4 عدد ایس ایم جیز، 1 عدد 222 بور رائفل، 1 عدد پوائنٹ 22 بور رائفل، 6 عدد 7 ایم ایم رائفل، 2 عدد G-3 رائفل، 2 عدد 30 بور پسٹل، 4 عدد انڈر بیرل ایس ایم جی گرینیڈ لانچرز، 1 عدد این وی جی، 1 عدد اے جی ایس17، 1 عدد ٹیلی سکوپ سائیٹ، 4 عدد سائیلنسر، 13 عدد سپئیربٹ اسٹاکس ایس ایم جی، 107 عدد مختلف اقسام کے میگزینز، 17160 عدد راؤنڈز ایس ایم جی، 100 عدد راؤنڈز جی-3، 3770 عددراؤنڈز 222 بور رائفل، 332 عدد 7راؤنڈز ایم ایم رائفل، 21820 عدد راؤنڈز ایل ایم جی، 380 عدد راؤنڈز 8 ایم ایم رائفل، 10 عدد ٹرپ فلئیر، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر رینجرز کے چھاپے کے بعد وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو گئے تھے اور مسلسل ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ملزم مستقیم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں وہ بھارت فرار ہو کر جاوید لنگڑا کے ساتھ رہائش پذیر رہا ۔ بعد ازاں ملزم مستقیم 1993 میں پاکستان واپس آکر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہوگیا تھا اس کے علاوہ ملزم مستقیم ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے شجاع الدین عرف بوبی کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ دونوں ملزمان کو مختلف سیاسی رہنماؤں کی ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ بھی دیا گیا تھا جس کی منصوبہ بندی ملزمان کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی دہشتگردی کی کاروائی کے لیے ہر وقت تیار رہنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہونے والے اسلحے، ایمونیشن اور بارودی مواد کی تعداد اور مقدار اتنی زیادہ ہے جسے استعمال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک لمبی لڑائی کو جاری رکھا جاسکتا تھا۔ آپریشن کی کامیاب تکمیل پرڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے بر آمد کیے گئے اسلحے، ایمونیشن اور بارودی مواد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے آپریشن میں حصہ لینے والے آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اس کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ دہشتگردوں کی سرکوبی اور قیام امن کے لیے کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ، ایمونیشن اور بارودی مواد قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے