کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پریڈی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 7 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا، جی ایم و دیگر مضر صحت اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات اور انکی پولیس ٹیم نے گٹکا مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا- دوران کارروائی 7 ملزمان گرفتار مختلف قسم کے مضر صحت گٹکا، جی ایم و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()