Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 4 اشتہاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 4 اشتہاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی جراٸم پیشہ و منشیات فروشی میں ملوث 2 عناصر گرفتار جبکہ 4 اشتہاری ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ بوٹ بیسن کا چارج لیتے ہی جراٸم پیشہ و منشیات مافیا و اشتہاریوں کی کمر توڑ کر جیل منتقل کرنا شروع کردیا ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت بدنام زمانہ منشیات فروش کو دپوچلیا- ملزمان میں شامل جہانزیب ولد شیر بہادر اور محمد صفیان ولد محمد اعجاز کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1150 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد دونوں ملزمان پولیس کو مختلف وارداتوں میں انتہائی مطلوب بھی تھے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے تحت مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے دوسری جانب کارروائی کے دوران 4 اشتہاریوں کو دھر لیا گیا جن میں شامل انور عرف انو ولد اکبر خلیل، بلال عرف بشیرا ولد جاوید، سید اعجاز حسین شاہ ولد سید اختیار اور یاسین ولد محمد یوسف پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے ملزمان کراچی بھر کے مختلف تھانہ جات میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے ۔ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انتہائی اہم انکشافات ہوۓ ہیں مزید تفتیش کی جارہی ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے