کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بغدادی پولیس کا غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف ایکشن 3 عناصر گرفتار۔ غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور موباٸل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او بغدادی شعور خان بنگش نے معاشرے کے ناسوروں کو دیوار سے لگا دینے کا عزم کرلیا- دوران کارروائی اہلکاروں نے متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں شامل عقیل احمد عرف پیٹل ولد عبدالعزیز، زاہد ولد مولا بخش اور شکیل ولد محمود کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1800 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، نقدی اور موباٸل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()