Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد ورثاء سے اظہار ہمدردی

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد ورثاء سے اظہار ہمدردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام شہید کانسٹیبل محمد عامر خان کے گھرواقع نیلم کالونی گئے اور بعداذاں شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر نیا آباد لیاری ٹاؤن گئے ۔آئی جی سندھ نے دونوں شہدائے پولیس کے ورثاء سے ہونیوالی ملاقات میں ان سے اظہار یکجہتی کیا اور محکمہ پولیس کے لیئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف انکے بروقت اور بہترین رد عمل سے پولیس کا مورال مذید بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ملک کے تحفظ کی خاطر انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ اپنے آپکو ہرگز تنہا محسوس نہ کریں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ اور سٹی کے علاوہ پی ایس او ٹو آئی جی سندھ سید سلمان حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے