کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چینی قونصل خانے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے والا اصل ہیرو کوئی اور ہی نکلا، حملے کے وقت چینی قونصل خانے میں موجود پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ جمن کلہوڑو نے اندر موجود لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی، ابتدائی مزاحمت بھی انہوں نے ہی کی اور اس دوران زخمی بھی ہوئے، لیکن کسی میڈیا چینل کی جانب سے یا سوشل میڈیا پر ان کا ذکر نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر پولیس اور فوج کے جوانوں کو کوب شاباش دی گئی۔ خاص کر سندھ پولیس کی ایس پی سہائے تالپور اور شہید ہو جانے والے پولیس اہلکاروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران سب سے اہم کردار ادا کرنے والے ایک شخص کا کسی جانب تذکرہ نہ ہوا۔ چینی قونصل خانے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے والا اصل ہیرو پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ جمن کلہوڑو نکلا ہے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت چینی قونصل خانے میں موجود پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ جمن کلہوڑو نے اندر موجود لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی۔ حملے کے بعد ابتدائی مزاحمت بھی انہوں نے ہی کی اور اس دوران زخمی بھی ہوئے۔ تاہم ان کی اس بہادرانہ مزاحمت سے متعلق کسی میڈیا چینل کی جانب سے یا سوشل میڈیا پر ذکر نہیں کیا گیا۔ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ جمن کلہوڑو نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو سے ہے اور محض 12 ہزار روپے کی تنخواہ پر نوکری کر رہے ہیں۔ جمن کلہوڑو کی کہانی سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جمن کلہوڑو حقیقی معنوں میں اس قوم کے ہیرو ہیں۔ حکومت کو ہر صورت جمن کلہوڑو کو بڑے سے بڑے انعام نے نوازا جانا چاہیئے۔ جبکہ جمن کلہوڑو کو ان کی بہادری پر حکومتی سطح پر خراج تحسین بھی پیش کیا جانا چاہیئے۔
![]()