Home / اہم خبریں / ماتلی میں تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پر زخمی نوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا نعش گھر پہنچنے پر کہرام جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں

ماتلی میں تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پر زخمی نوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا نعش گھر پہنچنے پر کہرام جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پر زخمی نوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا نعش گھر پہنچنے پر کہرام جبکہ علاقے میں سوگ کا سماں، اطلاعات کے مطابق چار روز قبل نظامانی اور ٹنگری نوجوانوں کے درمیان موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے تلخ کلامی ہوئی تھی جھگڑے کے دوران لوہے کی سیخ اور لاٹھی لگنے کے باعث کامران اور نجم شدید زخمی ہوگئے۔ کامران کو سول ہسپتال حیدرآباد جبکہ نجم کو جناح ہسپتال کراچی آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بڑی تگ ودو کی تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے منگل کی شب زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملا بتایا جاتا ہے کہ متوفی تین بچوں کا باپ تھا ادھر لاش گھر پہچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے