کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں کلفٹن پولیس کا منشیات مافیا و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 3 ملزمان گرفتار اعلیٰ نسل کی چرس، بھاری نقدی، مسروقہ موٹر ساٸیکل، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، حقہ شیشہ، فلیورز اور غیر ملکی شراب برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او کلفٹن جاوید ابڑو- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او کلفٹن جاوید ابڑو نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو جیل منتقل کردینے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او کلفٹن جاوید ابڑو کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت حقہ شیشہ و انگلش شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل اعجاز خان ولد عبدالعزیز خان، سلیم خان ولد حاجی حبیب خان اور وقار زکاہ ولد زکاہ الدین شامل ملزمان کے قبضے سے 1050 گرام چرس، 20510 نقدی، مسروقہ موٹر ساٸیکل و موباٸل فونز، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، حقہ شیشہ ، فلیورز اور غیر ملکی شراب برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()