Home / اہم خبریں / کراچی میں رضویہ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف پولیس ان ایکشن ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی میں رضویہ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف پولیس ان ایکشن ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا منشیات مافیا کا نام و نشان مٹا دینے کا عزم ۔ ملزم گرفتار 1380 گرام اعلیٰ نسل کی چرس، نقدی اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے کارندوں اور انکے سرغنہ کے لئے ایس ایچ اوز کو سخت ترین احکامات- ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ دن رات انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھ کر منشیات مافیا کا مکمل خاتمہ اور انکی دکانوں کا جڑ سے صفایا کرنے کا عزم کرلیا۔ ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے سماج دشمن عناصروں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا۔ کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے کارندے کے گرفتار کرلیا ملزم کامران ولد محمد حنیف کے قبضے سے 1380 گرام اعلیٰ نسل کی چرس، نقدی اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر میرے ہوتے ہوۓ اپنی دکانیں چمکا نہیں سکتے جب تک رضویہ تھانہ کا چارج میرے پاس ہے میں ان عناصروں کا جینا حرام کرکے انکو جیل منتقل کرونگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے