میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود عابدین پمپ کی رہائشی نوبہاتہ دلہن اٹھارہ سالہ شریمتی شانتی زوجہ ہیمن کی لاش سول اسپتال میرپورخاص پوسٹ مارٹم کے لیئے لائی گئی ہے. لڑکی کے والد ادشی کولہی کے مطابق انکی بچی کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی انکی بچی کو شوہر ہیمن اور سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کیا ہے- پولیس کے مطابق لڑکی کی موت زہر سے ہوئی پوسٹ مرٹم سے مزید پتا چلے گا- گزرشتہ روز گاؤں ویسرو کی رہائشی شریمتی باگاں بھیل کی لاش بر آمد ہوئی تھی جبکہ تین روز قبل جہلوری کی رہائشی مسمات زین النساء بلوچ کی لاش ملی تھی- تین دنوں سے مسلسل عورتوں کا گھریلو جگھڑے میں ظلم جبر اور تشدد کے بعد خود کشی کرنا یا قتل کرنا ایک خطرناک صورتحال بنتی جارہی ہے-
![]()
https://www.nopnewstv.com/2018/11/09/1264/
https://www.nopnewstv.com/2018/11/12/1316/