Home / اہم خبریں / جامشورو سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ، مین پوری اور گٹکے برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج

جامشورو سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ، مین پوری اور گٹکے برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج

جامشورو (رپورٹ سبحان بلوچ) ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بلاتاخیر کاروائیوں کی سخت ہدایات پر جامشورو پولیس کی مضر صحت چھالیہ، مین پوری/ گھٹکے کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری، ایک ملزم گرفتار، بھاری تعداد میں مین پوری، گھٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد۔ انچارج سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر دوران اسنیپ چیکینگ سپر ہائی وے پر کارروائی۔ ملزم مٹهل لغاری گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے گٹکے میں استعمال ہونے والا مواد اور چھالیہ کی 25 بوریاں برآمد۔ گرفتار ملزم ٹرک میں کراچی سے حیدرآباد کی طرف جارہا تھا تو پولیس نے ملزم کو ہائی وے ٹول پلازہ سے گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف جامشورو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے