Home / اہم خبریں / بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بجائے مغرب نے مذہبی عصبیت کو فروغ دیا ہے- سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری

بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بجائے مغرب نے مذہبی عصبیت کو فروغ دیا ہے- سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دین اسلام امن وآشتی اور احترام انسانیت کا مذہب ہے، اسلام کے حقیقی فلسفے امن و محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کو فروغ دینا ہے تو صوفی ازم کو پروان چڑھانا ہوگا، ریاست میں ریاست قائم کرنے والے نام نہاد مذہبی انتہا پسندوں نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دین اسلام صبر و برداشت اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، سیدنا امام حسین نے کربلا میں سر تو کٹوایا دیا مگر باطل کے جھکایا نہیں ہے، یہود و نصاریٰ اسلام مخالف سازشوں کو بند کردیں، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بجائے مغرب نے مذہبی عصبیت کو فروغ دیا ہے، ناموس رسالت صلى الله عليه وسلم کا تحفظ کرنا مسلمانوں کا ہی نہیں حکومت کا بھی فرض ہے، عدل و انصاف کے بغیر پائیدار امن اور انتہا پسندی کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں آسیہ ملعونہ کے فیصلے کے خلاف حکومت بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل داخل کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین و سینئر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخ آمیز خاکے شائع کرکے مذاہب کے درمیان یہود نصاری نفرتوں کو جنم دے رہے ہیں، یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں عشقان رسول مر تو سکتے ہیں مگر توہین آمیز خاکے برداشت نہیں کرسکتے، گیرٹ ویلڈر کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ عدلیہ میں کیس چلایا جائے، یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ گستاخ آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے دلوں میں حب رسول صلى الله عليه وسلم کو چیک کرتے ہیں، مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کیلئے اسرائیل، امریکہ، لندن، ہالینڈ، ڈنمارک و دیگر یورپی ممالک اسلام دشمن سرگرمیوں کو سپورٹ کررہے ہیں

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے