کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم کے زیرصدارت اہم اجلاس-
آئی جی موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ کے احکامات سے تمام افسران کو آگاہی دی گئی- تمام پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا- ٹریفک قوانین پے سختی کے ساتھ عمل در آمد کی ہدایت- پٹرولنگ افسران کو لوگوں کی مدد پر خاص توجہ دینے کے احکامات- اوور لوڈنگ اور اوور ڈائمینشن والی گاڑیوں کو کسی صورت ہائی ویز پے نہ آنے دیا جائے- روڈ یوزرز اوور اسپیڈ سے گریز کریں. ہیلمٹ پہننے کی آگاہی اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے- تمام ایس ایس پیز کی جانب سے ڈی آئی جی موٹروے پولیس کو خطرناک حادثات کی روک تھام کے لیئے کیئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی- ہائی ویز پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اور نئے طریقوں پر غور- ہر حال میں روڈ یوزرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے.
![]()